روس نے مشرقی یوکرین میں مزید چھ آبادیوں پر قبضہ کا دعویٰ کر دیا
روس کی وزارتِ دفاع کا دعویٰ
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روس کی وزارتِ دفاع نے اتوار کے روز دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے مشرقی یوکرین میں مزید چھ علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالت کا بل ایوانِ بالا سے منظور ہو گیا
کنٹرول میں لیے گئے علاقے
وزارتِ دفاع کے مطابق روسی فوج نے یوکرین کے ڈونیٹسک ریجن میں واقع ہولیا ئی پولے، میرنوہراڈ، آرٹی میوکا، رودینسکے اور ویلنے جبکہ زاپوریزیا ریجن کے علاقے اسٹیپنوہِرسک پر قبضہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
آزادانہ تصدیق کا فقدان
روسی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت زمینی کارروائیوں کے دوران ہوئی، تاہم خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وہ اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔
جاری لڑائی کے حالات
واضح رہے کہ مشرقی یوکرین میں روس اور یوکرین کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اور دونوں جانب سے زمینی حقائق کے حوالے سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔








