عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا، انجینئر محمد علی مرزا کا انکشاف
مذہبی سکالر کا انکشاف
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ان کی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی چکیوں میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک
پوڈ کاسٹ میں گفتگو
صحافی ارشاد بھٹی کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انجینئر محمد علی مرزا نے انکشاف کیا کہ وہ اڈیالہ کے جس حصے میں تھے، وہاں ان سمیت تین لوگوں کے پاس تین چکیاں تھیں۔ ان کی دیوار کی پچھلی طرف عمران خان کو رکھا گیا تھا۔ ان کے پاس چھ چکیاں تھیں اور انہیں مشقتی بھی ملا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان کی سابق پاکستانی سفیر برہان الاسلام سے ملاقات
عمران خان کی آوازیں
انجینئر مرزا کے مطابق، انہیں عمران خان کی کبھی کبھار آواز سنائی دے جاتی تھی۔ وہ اپنے مشقتی کے ساتھ گفتگو کیا کرتے تھے۔ یہ گفتگو کرکٹ کے حوالے سے ہوتی تھی، سیاست پر وہ بات نہیں کرتے تھے۔ انہیں ٹی وی بھی ملا ہوا تھا اور دو اخبار بھی لگے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے اقوام متحدہ میں اپیل دائر کر دی : زلفی بخاری
کھانے کا نظام
محمد علی مرزا کے مطابق، عمران خان کو کچا گوشت دیا جاتا تھا جو کہ ان کا مشقتی پکاتا تھا۔ دیسی گھی کے تڑکوں کی خوشبو آتی تھی۔ عمران خان دو بار کھانا کھانے آتے تھے۔ صبح نو بجے ناشتہ اور تین بجے شام کا کھانا کھاتے تھے۔
عمران خان کی جگہ کی تبدیلی
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے 4 نومبر کے بعد عمران خان کی آواز نہیں سنی۔ انہوں نے عملے کے ذریعے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ وہ دوسری طرف شفٹ ہوگئے ہیں کیونکہ اس طرف دھوپ آتی ہے۔








