محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کا بارشوں کا امکان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لاہور میں موسم ایک بار پھر تبدیلی کی طرف گامزن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 31 دسمبر سے یکم جنوری تک شہر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا ایکشن، عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھیک مانگنے والے 16 افراد گرفتار

آلودگی کے مسائل اور بارشوں کی توقع

لاہور اس وقت دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 179 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ متوقع بارشوں کے نتیجے میں فضائی آلودگی اور اسموگ میں واضح کمی آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے ٹیرف پر 90 دن کا وقفہ دینے کے اعلان پر یورپی یونین نے بڑا قدم اٹھالیا

کراچی میں موسم کی تبدیلی

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش 30 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے، منگل سے بدھ کے درمیان کراچی میں مغربی ہواؤں کا سسٹم اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے بعد سردی میں اضافے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس پی اسلام آباد عدیل اکبر نے خود کشی کر لی

بلوچستان میں بارش اور برفباری

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں 29 دسمبر سے یکم جنوری تک بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ برفباری کا امکان ہے۔ بارش اور برفباری کے باعث درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے این پی ٹی سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی

بالائی علاقوں میں موسم کی شدت

بیان کے مطابق 30 دسمبر اور یکم جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اور بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید درجے کی برفباری کی بھی توقع ہے۔

گلگت بلتستان میں سرد موسم

دوسری جانب گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پانی جم گیا اور محکمہ موسمیات نے بارش اور ہلکی برف باری کی نوید سنا دی ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...