گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پیپلز سیکرٹریٹ کے سابق انچارج سید ابن رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
گورنر خیبر پختونخوا کا اظہارِ افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما اور پیپلز سیکریٹریٹ اسلام آباد کے سابق انچارج سید ابن رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام، معروف بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو بھی گرفتار کر لیا گیا
مرحوم کی خدمات کی تعریف
گورنر کنڈی نے مرحوم کی رہائش گاہ پر جا کر مرحوم کے قریبی عزیز طالب رضوی اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی پارٹی اور جمہوریت کے لیے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید ابن رضوی بھٹو خاندان کے وفادار ساتھی تھے اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا ءمیں شامل تھے۔
دعائیہ کلمات
گورنر کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔








