گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پیپلز سیکرٹریٹ کے سابق انچارج سید ابن رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
گورنر خیبر پختونخوا کا اظہارِ افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما اور پیپلز سیکریٹریٹ اسلام آباد کے سابق انچارج سید ابن رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا
مرحوم کی خدمات کی تعریف
گورنر کنڈی نے مرحوم کی رہائش گاہ پر جا کر مرحوم کے قریبی عزیز طالب رضوی اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی پارٹی اور جمہوریت کے لیے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید ابن رضوی بھٹو خاندان کے وفادار ساتھی تھے اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قریبی رفقا ءمیں شامل تھے۔
دعائیہ کلمات
گورنر کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔








