معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی، عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کا بیان بھی سامنے آ گیا

پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی اہلیہ کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے کہا ہے کہ معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی۔ عماد وسیم کے بیان پر ردعمل میں ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے۔

دستاویزی ثبوت اور قانونی کاروائی

انہوں نے مزید کہا کہ جو دھمکی دے رہے ہیں کہ دستاویزات پبلک نہ کروں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

سچائی کا مطالبہ

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ میں بدلے کے لیے نہیں، اپنے اور بچوں کے لیے سچ بول رہی ہوں، ہر اس خاتون کے لیے بول رہی ہوں، جس کو خاموش کردیا جاتا ہے۔

خاندان کی تباہی اور بچوں کی محرومی

انہوں نے مزید کہا کہ میرا گھر اجاڑا گیا، میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے، 5 سال کے بچے کو اس کے والد نے اب تک نہیں تھاما۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی میں کچھ مشکلات رہیں، مگر تعلق پھر بھی قائم رہا۔

تیسری شخصیت کا کردار

ثانیہ اشفاق نے وضاحت کی کہ معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی، جو خاتون میرے شوہر سے شادی کی خواہشمند تھی۔

انصاف کی امید

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاطر ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا، اور جو مجھے خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں، ان سے کہوں گی کہ انصاف ضرور ہوگا۔

Categories: قومیکھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...