واشنگٹن میں بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود اس بار پاکستان کو واضح سفارتی سبقت حاصل ہوئی، معروف برطانوی اخبار کی رپورٹ
پاکستان کی سفارتی کامیابی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود اس بار پاکستان کو واضح سفارتی سبقت حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 2 لاکھ ریال کی سرمایہ کاری، عمان کا 10 سالہ “گولڈن رہائش پروگرام” کا اعلان
ایبی گیٹ حملے کا اثر
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایبی گیٹ حملے کے ملزم شریف اللہ کی امریکا حوالگی ٹرمپ انتظامیہ سے پاکستان کے قریبی تعلقات کا بڑا ٹرننگ پوائنٹ بنی۔
یہ بھی پڑھیں: 3 ماہ قبل اغوا ہونے والے بچے کو بھیک مانگتے دیکھ کر اہل خانہ نے پہچان لیا
صدر ٹرمپ کی تعریف
اخبار کے مطابق امریکی کانگریس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف عملی تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: فی الحال کسی تحریک کے امکانات دور دور تک نظر نہیں آ رہے: طارق فضل چوہدری
پاکستان کی واضح سبقت
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں بھارت کی شدید لابنگ کے باوجود اس بار پاکستان کو واضح سفارتی سبقت حاصل ہوئی، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوول آفس میں براہ راست رسائی ملی۔
خطے میں بڑھتا ہوا خطرہ
رپورٹ میں کہا گیا کہ پہلگام واقعے کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ حقیقی طور پر بڑھ گیا تھا، بھارت نے امریکی ثالثی کے امکان کو کھلے الفاظ میں مسترد کیا تھا جب کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور وائٹ ہاؤس کو غیر روایتی سفارتکاری سے ہینڈل کیا۔








