تحریکِ انصاف کی سیاست دوسرے صوبوں میں مداخلت تک محدود ہو چکی ہے، عابد شیر علی
حالیہ بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کی سیاست اب کارکردگی نہیں بلکہ شور، الزام تراشی اور دوسرے صوبوں میں مداخلت تک محدود ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، اغواء ہونیوالی 3 سالہ بچی قتل کردی گئی
خیبر پختونخوا کی صورتحال
ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بدامنی، معاشی ابتری، بے روزگاری اور صحت و تعلیم کی بگڑتی صورتحال پی ٹی آئی کی مسلسل ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مگر صوبے کو درست کرنے کے بجائے ان کی قیادت پنجاب آ کر سیاسی ڈرامہ رچا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی ناکامیاں
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے برسوں خیبر پختونخوا پر حکومت کی، مگر عوام کو نہ امن ملا، نہ روزگار، نہ بہتر سہولیات۔ آج بھی صوبہ تجربات اور نااہلی کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں عملی گورننس اور ترقی کا تسلسل واضح فرق دکھاتا ہے۔








