نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ ہوگئے
نجی دورہ: میاں نواز شریف اور مریم نواز بیرونِ ملک روانہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مختصر نجی دورے پر بیرونِ ملک روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مؤہور ٹک ٹاکر منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات
دبئی میں قیام کی تفصیلات
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز دبئی میں دو روز قیام کریں گے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دبئی جنید صفدر کی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں گئے ہیں۔ میاں نواز شریف دبئی میں اپنے نواسے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے گئے ہیں اور وہ اپنے قریبی احباب کو ذاتی طور پر شادی کے دعوت نامے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹس مالکان کو ٹائم کی پابندی کا حکم
سفر کی تفصیلات
میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف جاتی امرا سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ معمول کی کمرشل پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے۔ دبئی قیام کے بعد ان کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان سرحد پر دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 3 خوارج ہلاک
شادی کی تیاریوں کی صورتحال
جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں جاتی امرا اور لاہور میں دلہن کے خاندان، شیخ روحیل اصغر کی فیملی کے ہاں خاموشی سے جاری ہیں۔ ان تیاریوں کو عمومی طور پر میڈیا سے دور رکھا جا رہا ہے۔ جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے، مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔
شادی کی تقریبات کی تاریخیں
جنید صفدر اور شانزے کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری 2026 کو منعقد ہوں گی۔ مہندی کی رسم اور ولیمہ جاتی امرا میں ہوگا۔ دلہن کے خاندان کی جانب سے بارات کا انتظام لاہور کے لیک سٹی گالف اینڈ کنٹری کلب میں کیا جائے گا.








