یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں آخری مرحلے میں داخل، ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات کے دوران گفتگو
یوکرین جنگ کی صورتحال
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ یہ بیان انہوں نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے دوران دیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے ایک نئے امن منصوبے پر تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پاکستانیوں کی جانب سے امارات کے شیوخ اور عوام کو مبارک باد
بات چیت کا مرحلہ
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “ہم بات چیت کے آخری مراحل میں ہیں، اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، بصورت دیگر یہ جنگ طویل عرصے تک چل سکتی ہے۔” انہوں نے واضح کیا کہ امن عمل کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی۔
روس کے ساتھ گفتگو
امریکی صدر نے بتایا کہ زیلنسکی سے ملاقات سے قبل انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی بات کی، جو ان کے بقول امن کے معاملے پر “انتہائی سنجیدہ” ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت کے لیے ایک مضبوط معاہدہ کیا جائے گا، جس میں یورپی ممالک بھی شامل ہوں گے۔








