وزیراعلیٰ بلوچستان بگٹی قبائل کے نئے چیف نامزد، دستار بندی آج ہوگی
سرفراز بگٹی کی نئی ذمہ داری
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل کے قبائلی سیٹ اپ میں چیف آف بگٹیز کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 80روپے فی کلو تک اضافہ
قبائلی عمائدین کی دعائیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بگٹی قبائل کا آٹھواں چیف آف بگٹی منتخب کیا گیا، اس موقع پر قبائلی عمائدین نے اُن کی کامیابی اور سلامتی کیلئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری
دسٹار بندی کی تقریب
ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیکڑ میں آج دستار بندی کی تقریب ہوگی جس میں سرفراز بگٹی کو باقاعدہ طور پر چیف آف بگٹیز کی دستار پہنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ قرآن ہوں، گلوکار بلال سعید کا انکشاف
شرکت کرنے والے قبائلی وڈیرے
تقریب میں بگٹی قبائل کے تمام چیف وڈیرے اور قبائلی معتبرین شرکت کریں گے جن میں بگٹی قبائل کے شمبانی قبیلے، کلپر قبیلے، موندرانی قبیلے، پیروزانی قبیلے، نوتھانی قبیلے اور ڈومب قبیلے کے چیف شامل ہوں گے۔
نواب بگٹی خاندان کی شرکت
تقریب میں نواب بگٹی خاندان کے افراد بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور قبائلی روایت کے مطابق دستار بندی انجام دیں گے۔








