پنجاب: شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی
ننکانہ صاحب میں ٹریفک حادثات
ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: آج شام ساڑھے چھ بجے ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس بریفنگ دیں گے
حادثات کا تفصیل
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب میں شاہ کوٹ روڈ کے قریب شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے پر بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین اور عاطف خان کی پارٹی واٹس گروپ میں تلخ کلامی
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اوکاڑہ میں حادثہ
دوسری جانب اوکاڑہ میں شدید دھند کے باعث مسافر بس اور کاروں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 2 خواتین اور 10 مرد شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔








