ضرار خان کا نکاح کا اعلان، تصاویر بھی شیئر کردیں
زارع خان کا نکاح اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان نے تصاویر شیئر کرکے اپنے نکاح کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ سراء کو تعلق ختم کرنا مہنگا پڑ گیا، دن دیہاڑے اغواء، ڈیرے پر لیجا کر کیا سلوک کیا گیا؟ جانیے
نکاح کی تاریخ اور تفصیلات
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن کے مطابق انہوں نے کاروباری خاتون مومل خان سے 28 دسمبر 2025 کو نکاح کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا نوجوان بھارتی ہسپتال میں چل بسا، انتظامیہ کا میت دینے سے انکار
اداکار کا پیغام
انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’کس نے کہا کہ آپ کھانا بنا کر کسی لڑکی کا دل نہیں جیت سکتے؟‘
یہ بھی پڑھیں: دہلی کا خونی ناٹک اور بہار کے الیکشن
نکاح کی تقریب کا انداز
نکاح کے پُرمسرت موقع پر ایک سادہ اور نجی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ضرار خان نے سفید کُرتا شلوار کے ساتھ ہم رنگ واسکٹ زیب تن کی، جبکہ ان کی اہلیہ مومل خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت لباس پہنا، جس پر مدھم سنہری کڑھائی، سیکوئنز، زری اور چٹاپٹی کا کام کیا گیا تھا.
یہ بھی پڑھیں: 11 مئی تک گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے الرٹ جاری
ضرار خان کی شروعات
واضح رہے کہ پشتون خاندان سے وابستہ ضرار خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈیجیٹل کری ایشن اور ماڈلنگ سے کیا اور وہ انسٹاگرام پر اپنی کُکنگ ویڈیوز کے باعث خاصے مقبول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودیہ ایئر لائن کا کیبن منیجر دوران پرواز انتقال کرگیا
اداکاری کی طرف سفر
اداکاری میں آنے سے قبل ضرار خان ایک ملازمت سے وابستہ تھے، تاہم انہوں نے اپنے شوق کی خاطر نوکری چھوڑ کر اداکاری کے شعبے کا رُخ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی اوساکا میں ایکسپو ایسوسی ایشن کے منتظم اعلیٰ اکی نوکی ماناٹسو سے ملاقات
اہم پروجیکٹس
ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا پر ان کے نمایاں پروجیکٹس میں بارہواں کھلاڑی، کالج گیٹ، دل پر دستک اور جفا شامل ہیں۔
مومل خان کا تعارف
دوسری جانب ان کی اہلیہ مومل خان ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ کنسلٹنٹ کمپنی، امیگریشن کمپنی کی بانی اور کپڑوں کے برانڈ کی شریک بانی بھی ہیں۔








