ضرار خان کا نکاح کا اعلان، تصاویر بھی شیئر کردیں
زارع خان کا نکاح اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار ضرار خان نے تصاویر شیئر کرکے اپنے نکاح کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مطالبات مذاکرات سے منوائے جاتے ہیں، ریاست مخالف بیانات سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
نکاح کی تاریخ اور تفصیلات
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جن کے مطابق انہوں نے کاروباری خاتون مومل خان سے 28 دسمبر 2025 کو نکاح کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشیل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اداکار کا پیغام
انسٹاپوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’کس نے کہا کہ آپ کھانا بنا کر کسی لڑکی کا دل نہیں جیت سکتے؟‘
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے سستے ترین پلاٹس، ماہانہ قسط انتہائی مناسب، جوب ہولڈرز کے لیے خوشخبری، اپنا گھر اپنی چھت، بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی
نکاح کی تقریب کا انداز
نکاح کے پُرمسرت موقع پر ایک سادہ اور نجی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ضرار خان نے سفید کُرتا شلوار کے ساتھ ہم رنگ واسکٹ زیب تن کی، جبکہ ان کی اہلیہ مومل خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت لباس پہنا، جس پر مدھم سنہری کڑھائی، سیکوئنز، زری اور چٹاپٹی کا کام کیا گیا تھا.
یہ بھی پڑھیں: چین نے ایرانی اسکول پر حملے میں شہید طالبات کے والدین کے لیے 2 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا
ضرار خان کی شروعات
واضح رہے کہ پشتون خاندان سے وابستہ ضرار خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈیجیٹل کری ایشن اور ماڈلنگ سے کیا اور وہ انسٹاگرام پر اپنی کُکنگ ویڈیوز کے باعث خاصے مقبول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ایک پٹرول پمپ پر پرانی قیمتوں پر ہی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری
اداکاری کی طرف سفر
اداکاری میں آنے سے قبل ضرار خان ایک ملازمت سے وابستہ تھے، تاہم انہوں نے اپنے شوق کی خاطر نوکری چھوڑ کر اداکاری کے شعبے کا رُخ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں دفاع کے لیے کتنے ارب روپے مختص کیے گئے؟
اہم پروجیکٹس
ڈیجیٹل اور الیکٹرانک میڈیا پر ان کے نمایاں پروجیکٹس میں بارہواں کھلاڑی، کالج گیٹ، دل پر دستک اور جفا شامل ہیں۔
مومل خان کا تعارف
دوسری جانب ان کی اہلیہ مومل خان ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ وہ کنسلٹنٹ کمپنی، امیگریشن کمپنی کی بانی اور کپڑوں کے برانڈ کی شریک بانی بھی ہیں۔








