بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر پاکستان پیپلزپارٹی کی تعزیتی تقریب
خصوصی تعزیتی تقریب
جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے زیرِاہتمام سابق وزیرِاعظم اور دخترِ مشرق بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر ایک خصوصی تعزیتی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی و فلاحی تنظیموں اور فورمز کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں تاریخی فتح، کل ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان
تقریب کی صدارت
تقریب کی صدارت صدر پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض سردار وقاص عنایت اللہ خان (کنوینئر پاکستان قومی یکجہتی فورم) نے انجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد بینظیر بھٹو شہید کی سیاسی جدوجہد، جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں اور قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا، خواہشوں پر پانی پھیر دیا
صدر کا خطاب
صدر پیپلزپارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی روشن علامت تھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف بے مثال جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور جمہوریت کو نئی روح بخشی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی بینظیر بھٹو کے مشن پر ثابت قدم ہے اور عوامی خدمت کا سفر پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں ٹرین اور ٹیوب کے کرایوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا
شرکاء کی فہرست
تقریب میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری اکرم گجر، چیئرمین جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی انجینئر عارف مغل، جنرل سیکریٹری پاکستان انویسٹرز فورم مہر عبدالخالق لک، صدر کبابش آرٹس کونسل علی خورشید ملک، صدر مسلم کانفرنس سردار محمد اشفاق، چوہدری خالد رشید اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سید زمان سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے پہناوے پر تنقید، وہ لوگ اپنے گریبان میں جھانکیں جن کی امیاں کپڑے پہننا مناسب ہی نہیں سمجھتیں: عظمیٰ بخاری
مشترکہ بیان
اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی فورمز کے عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ بینظیر بھٹو شہید ایک عظیم مدبر، باہمت اور دوراندیش رہنما تھیں، جنہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ، خواتین کے حقوق اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے تاریخی کردار ادا کیا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ شہید کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کا مشن آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 17 میں سے 9 بار ایشیا کپ جیتا، ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم
نمایاں شخصیات
دیگر نمایاں شخصیات میں صدر رابطہ کمیٹی راجہ محمد ریاض، صدر پاکستان ویلفیئر فورم شریف الزماں، چوہدری خورشید احمد متیال، اصغر خان، اجمل خان اور چوہدری احسان الٰہی گجر، خلیل عبدالعزیز جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی جدہ ریجن شامل تھے۔
اختتام اور دعا
تقریب کے اختتام پر بینظیر بھٹو شہید کے درجات کی بلندی، ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ بعد ازاں پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سینئر نائب صدر ملک جاوید نے تمام معزز مہمانوں، شرکاء اور تنظیمی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔








