پی ٹی آئی یا ن لیگ جو بھی غلط ہو، اخلاقی حدود میں رہ کر ان پر تنقید کریں: سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تنقید کی ضرورت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جہاں پاکستان تحریک انصاف غلط ہو، وہاں اخلاقی حدود میں رہ کر اُس پر تنقید کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ: نجی کار ساز کمپنی کے خلاف مسابقتی کمیشن کی انکوائری درست قرار
سیاسی جماعتوں پر تنقید کی ضرورت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح مسلم لیگ ن اور دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تہذیب کے دائرے میں رہ کر تنقید ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں کیا صورتحال رہی؟جانیے
حکومت کی کارروائیوں پر آواز اٹھانے کی ضرورت
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کے خلاف جو کچھ کر رہی ہے اُس پر سب کو آواز اٹھانی چاہیے، لوگ حق اور سچ کا ساتھ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ، سمری وزیراعظم کو ارسال
عظمیٰ بخاری کی تنقید
دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کر لی، اب خدا کے لیے واپس تشریف لے جائیں اور جا کر خیبر پختونخوا کے لوگوں کی بھی داد رسی کرلیں، ان کی بھی سن لیں۔
بنگلہ دیش کی تصویروں پر تنقید
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل رات سے بنگلا دیش کی تصویریں لگا کے خوش ہو رہے تھے، لیکن آج دن کی روشنی میں اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا، اسٹریٹ موومنٹ والوں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہ ملا۔








