مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وِیگن غذا کیا ہے اور بڑھتی عمر میں اس کے استعمال کے صحت پر اثرات کیا ہیں؟
اسلام آباد اور مری کا موسم
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 3روزہ سرکاری دورے پر مصرروانہ
شہروں میں دھند کا امکان
لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، اوکاڑہ، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی انتخابات نظرثانی کیس؛میں ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے خلاف بہت متعصب ہو،حامد خان اورچیف جسٹس میں تلخ جملوں کا تبادلہ
بارش کی پیشگوئی
کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر پولنگ جاری، رانا ثنااللہ (ن) لیگ کے امیدوار
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، بینظیرآباد اور موہنجوداڑو میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
پہاڑی علاقوں میں برفباری
کوہستان، بٹگرام، چترال میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔








