ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
ہنی مون کا ناخوشگوار اختتام
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) - بھارت میں نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپس آتے ہی خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: نو منتخب ارکان اسمبلی نے ضمنی الیکشن میں اپنی فتح کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی محنت کا ثمر قرار دیدیا
واقعہ کا پس منظر
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلورو میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون سے واپسی پر گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت ہے: محسن نقوی کا مودی کو جواب
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق 36 سالہ سورج شیوانا نے ہفتے کے روز ناگپور کے وارڈھا روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر جان دی۔ یہ واقعہ اس کی 26 سالہ اہلیہ گنوی کی بنگلورو میں خودکشی کے صرف 2 دن بعد پیش آیا۔
جوڑے کی شادی اور ہنی مون
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوڑے کی شادی 29 اکتوبر کو بنگلور میں ہوئی تھی اور وہ ہنی مون کے لیے سری لنکا گئے تھے۔ تاہم، مبینہ گھریلو تنازع کے باعث دونوں ہنی مون ادھورا چھوڑ کر واپس آگئے تھے، جس کے بعد یہ واقعات پیش آئے۔








