کم آمدن افراد کے لیے پنجاب میں 37 ہزار سے زائد گھروں کا نیا منصوبہ شروع
پنجاب میں گھروں کا نیا منصوبہ شروع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کم آمدن افراد کیلئے گھروں کی فراہمی کے ایک اور منصوبے کا آغاز کردیا گیا جس کے تحت اڑھائی سے 3 مرلہ سرکاری اراضی پر 37 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر ممکن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی
ورلڈ بینک کے تعاون سے منصوبہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران علی سلطان نے بریفنگ میں بتایا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے پنجاب میں 25 اضلاع کے 35 مقامات پر گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوگا جن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ، خانیوال سمیت 25 اضلاع شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حلف نہ اٹھانے پر نشست خالی ہونے کا قانون، مراد سعید کے ڈی سیٹ ہونے کی باتیں لیکن کیا اسحاق ڈار ڈی سیٹ ہوئے؟
تعمیراتی کاموں میں تیزی
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق سرکاری اراضی پر اگلے 3 ماہ میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوگا۔ مستحق خاندانوں کو اپنے گھروں کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیحات میں ہے۔
گھر کی فراہمی کا وعدہ
انہوں نے کہا کہ 5 سال کی مدت میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بھی 5 لاکھ سے زائد خاندانوں کے گھر مکمل کرے گا، افورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ میں کم سے کم اقساط کی رقم کا تعین کیا جائے گا۔








