ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار
کینبرا میں کرکٹ آسٹریلیا کی انجریز کی رپورٹ
کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے انجریز کا شکار اپنے کھلاڑیوں کی اپڈیٹ جاری کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا
ٹم ڈیوڈ کی انجری
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انجری کی وجہ سے ٹم ڈیوڈ بی بی ایل کے باقی میچز سے باہر ہو گئے، ان کو بی بی ایل کے میچ کے دوران گریڈ ٹو ہیم اسٹرنگ انجری ہوئی۔
ٹم ڈیوڈ کے ری ہیب کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی ورلڈ کپ کے لیے سلیکشن پر غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی عمران خان سے اڈیالہ میں ممکنہ ملاقات کی سوچ، وزیردفاع خواجہ آصف کا موقف آگیا
جوش ہیزل ووڈ کی حالت
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کا ہیم اسٹرنگ انجری سے ری ہیب اچھا جا رہا ہے، جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیابی کی راہ پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2کیس :بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائیگا؟جج نے بتا دیا
پیٹ کمنز کی چیکنگ
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کمر کی انجری سے بحالی کے لیے پیٹ کمنز کا آئندہ ہفتوں میں سکین کیا جائے گا۔
نیتھن لیون کا سرجری کا عمل
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے نیتھن لیون کی سرجری ہوئی ہے، نیتھن لیون ڈومیسٹک سیزن کے باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔








