اداکاری سے زیادہ کاروبار مجھے مطمئن کرتا ہے: کومل عزیز

کومل عزیز خان کی بدلتی ترجیحات

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان نے حالیہ گفتگو میں اپنی بدلتی ترجیحات پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اداکاری کے مقابلے میں کاروبار انہیں زیادہ متاثر اور متحرک کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ سکیورٹی ناکامی ہے، پاکستان سے جنگ کی کوئی ضرورت نہیں: وزیرِ اعلیٰ کرناٹک

سوشل میڈیا پر گفتگو

یہ گفتگو انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران سامنے آئی، جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ کو اداکاری میں زیادہ مزہ آتا تھا یا اپنے کاروبار میں؟

یہ بھی پڑھیں: نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کانکررز اور اسٹرائیکرز کے درمیان اتوار کو ہوگا

کاروبار کا انتخاب

کومل عزیز نے پُراعتماد انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں، کیونکہ اس میں مجھے اپنا دماغ زیادہ استعمال کرنے اور پیچیدہ مسائل حل کرنے کا موقع ملتا ہے، اس کے علاوہ میری مارکیٹ ویلیو عمر کے ساتھ بڑھتی ہے، جبکہ اداکاری میں ایسا نہیں ہوتا۔

اداکاری کی دلچسپی اور کاروباری کامیابی

انہوں نے مزید کہا کہ جوانی کے دنوں میں اداکاری بھی بےحد دلچسپ تھی، شوبز کی چکاچوند، میک اپ، ملبوسات اور گلیمر اُس وقت بہت اچھا لگتا تھا، مگر اب میں بڑی ہوچکی ہوں۔

واضح رہے کہ کومل عزیز خان نے اپنے ٹی وی کیریئر میں کئی نمایاں کردار ادا کیے، بعد ازاں اداکاری کے ساتھ ساتھ کومل عزیز نے خود کو ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بھی منوایا۔ وہ اپنے فیشن اور لائف سٹائل برانڈ کی بانی ہیں اور سٹریٹجی، مسئلہ حل کرنے اور طویل مدتی منصوبہ بندی میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...