شعبۂ صحت میں کسی صوبے سے نہیں دنیا سے مقابلہ کر رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو کا اہم بیان
لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شعبۂ صحت میں کسی صوبے سے نہیں بلکہ دنیا سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم تصور بھی نہیں کر سکتے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ کیسا برتاؤ ہوتا تھا، ان کی نظر میں ہم ملیچھ تھے، آج بھی ہیں، بڑی مایوسی ہوتی ہے کہ ہم نے پاکستان کو کیا بنا دیا۔
کانووکیشن کا خطاب
لاڑکانہ میں شہید بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام گریجویٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ نے اب عملی زندگی میں قوم کی خدمت کو شعار بنانا ہے۔ تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ لاڑکانہ ایک شہر نہیں بلکہ ناانصافی کے خلاف مزاحمت کی علامت بھی ہے۔ آپ نے بلاتفریق انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہے۔ کسی بھی وبا کے وقت ڈاکٹروں اور نرسز نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں موبائل چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان پر کیلیں ٹھوک کر بدترین تشدد، جان سے مار ڈالا
صحت کے نظام میں بہتری
’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ہیلتھ کیئر سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے رہی۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صحت کے شعبے میں بہت سرمایہ کاری کی۔ ہم شعبہ صحت میں کسی صوبے سے نہیں بلکہ دنیا سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ہمارے صوبے میں دل کا مفت علاج ہو رہا ہے اور کراچی، نوابشاہ، جامشورو، سکھر اور لاڑکانہ میں صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے تحت سندھ کے تمام ڈسٹرکٹس میں بچوں کیلئے ایمرجنسی رومز کھولے گئے ہیں۔ پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے ہسپتال گمبٹ کے ہسپتال کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
تعلیم کے میدان میں بھی اقدامات
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ جن ڈسٹرکٹس میں صحت کی سہولیات نہیں پہنچیں، وہاں بھی فراہم کی جائیں گی۔ ہم چاہیں گے کہ باقی ادارے بھی اچھی کارکردگی دکھائیں۔ پاکستان سے پہلے سندھ میں صرف ایک یونیورسٹی تھی، 1947 سے لے کر 2008 تک صوبے میں 16 یونیورسٹیاں تھیں۔ آج صوبہ سندھ میں 30 یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں ایک یونیورسٹی قائم ہو تاکہ پسماندہ علاقوں میں بھی تعلیم کا حصول ممکن ہو۔








