بگٹی قبیلے کے نئے سربراہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز کی دستار بندی
وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیا عہدہ
ڈیرہ بگٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کو ’بگٹی قبیلے‘ کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کو بھارت میں تجارتی آپریشن کیلئے لائسنس مل گیا
دستار بندی کی تقریب
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قبیلے کے معتبرین اور عمائدین کی رضامندی سے سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلے کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا۔ اس حوالے سے دستار بندی کی تقریب ان کے آبائی گھر بیکڑ میں منعقد کی گئی، جس میں قبیلے کے نمایاں افراد، معززین اور مختلف شخصیات شریک ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ؛ فلسطین ایکشن گروپ کے 20 سے زائد کارکن گرفتار
بگٹی اقوام کی ترقی کی ذمہ داری
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ خدمت سے اس دستار کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا۔ آج بگٹی اقوام تعلیمی اقدام میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، پہلے بھی بہت سارے بچے پاکستان کے بڑے کالجوں میں پڑھ رہے ہیں، بگٹی اقوام کے بچے بھی پاکستان کے بڑے اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شمالی وزیرستان میں 7 خوارج واصل جہنم کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم کا شکریہ
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا شکرگزار ہوں، انہوں نے ہمارے علاقے میں دانش سکول دیا۔ دانش سکول کے ٹینڈرز ہو چکے، تکمیل بھی جلد ہوگی۔
یتیم بچوں کے لیے پروجیکٹ
سردار سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بگٹی قبائل کے یتیم بچوں کیلئے ایک بلڈنگ تیار ہو رہی ہے جس میں 300 بیڈز کے ہاسٹل کا انتظام ہے۔ انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے بگٹی قبائل کے بچے یہاں تعلیم حاصل کرسکیں گے。








