وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دورہ لاہور کے دوران نامناسب رویہ پر احتجاجی مراسلہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردیا

احتجاجی مراسلہ پنجاب وزیراعلیٰ کو ارسال

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے اپنے دورہ لاہور کے دوران نامناسب رویہ پر احتجاجی مراسلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ارسال کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ جس انداز میں میرے دورہ کے دوران معاملات کو ڈیل کیا گیا وہ کوتاہی نہیں بلکہ جان بوجھ کر کیا گیا۔ جو ہوا وہ انتظامی خامی نہیں تھا، بلکہ آئینی عہدہ اور بین الصوبائی عزت کو خراب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

دورہ لاہور کے دوران مشکلات

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے مراسلے میں مزید کہا کہ میں نے 40 ملین لوگوں کے نمائندہ کی حیثیت سے لاہور کا دورہ کیا، لیکن جو کچھ میرے ساتھ ہوا وہ کسی بھی طور ایک عوامی نمائندہ کے شایان شان نہ تھا۔ مارکیٹیں اور عوامی مقامات کی بندش کرتے ہوئے لاہور کے باسیوں کو تکلیف دی گئی، اور موٹروے ریسٹ ایریا تک بند رکھا گیا۔ میرے دورہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور اسے منشیات اسمگلنگ سے جوڑا گیا، اور یہ سب پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا۔ ایسے رویئے سے میری شخصیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

ریاست کے یونٹس کے درمیان ہم آہنگی

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ایسے طور طریقوں کے ذریعے ریاست کے یونٹس کے درمیان ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ میں اس مراسلے کے ذریعے ان طریقوں پر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے توقع رکھتا ہوں کہ ان کا ازالہ کیا جائے گا اور مستقبل میں ان سے اجتناب برتا جائے گا۔ اس خط کو باقاعدہ طور پر احتجاجی مراسلہ تصور کیا جائے اور اسے مستقبل کی کسی بھی آئینی، قانونی اور بین الصوبائی کارروائی کے لیے ریکارڈ پر رکھا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...