ایک سال کئی ریکارڈ، پہلی مرتبہ 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ ملے، سینکڑوں ڈیلر رجسٹرڈ
زرعی انقلاب کا آغاز
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کے ویژن اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے زرعی انقلاب برپا ہوگیا ہے۔ پنجاب کاشتکار پہلی مرتبہ مڈل مین اور آرھتی کے معاشی چنگل سے آزاد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے قطر پر حملے کے بعد روس کا رد عمل سامنے آگیا
کسان کارڈ کی کامیابی
ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کرلیے ہیں۔ ایک سال میں کاشتکاروں کو 250 ارب روپے کے بلاسود قرضوں کا ناقابل تردید ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو پانی کے بچاؤ کے لیے مراسلہ جاری کرنے کا حکم
چھوٹے کاشتکاروں کا فائدہ
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بے مثال کسان کارڈ سکیم سے پنجاب بھر میں چھوٹا کاشتکار مستفید ہورہا ہے۔ کاشتکاروں نے آڑھتی کی بجائے کسان کارڈ کے ذریعے کھاد، بیچ اور پیسٹی سائیڈ خریدنے کو ترجیح دی۔ پنجاب میں کسان کارڈ سکیم کے لئے سینکڑوں ڈیلر رجسٹرڈ ہوئے جبکہ کاروبار میں بے مثال ترقی ہوئی۔ 20 فیصد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا، ادھار اور سود سے بچ گئے۔
وزیراعلیٰ کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کاشتکار پورے ملک کا محسن ہے، محنت کا بدلہ نہیں چکا سکتے۔ کاشتکار بھائیوں کے لیے تمام وسائل حاضر ہیں، زرعی ترقی کو انتہا پر لیکرجانا چاہتے ہیں۔ پنجاب کے کاشتکار کو خوشحال دیکھنا میرا خواب ہے۔








