ریاست کے دروازے کھلے ہیں، بندوق اٹھانے والے واپس آجائیں: سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گمراہ لوگ ہتھیار ڈال دیں، ریاست کو اپنی رٹ بحال کرنا آتی ہے۔ ریاست کے دروازے کھلے ہیں، بندوق اٹھانے والے واپس آجائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹی کی شادی پر 4 ارب کی سلامی لینے والے بیوروکریٹ کا نام سینئر تجزیہ کار عامر راؤ سامنے لے آئے۔
پاکستان کی محبت
’’جنگ‘‘ کے مطابق کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، بلوچ کو لاحاصل جنگ میں ڈالا گیا۔ بندوق کے ذریعے کوئی مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، ریاست کے دروازے آپ کے لیے کھلے ہیں، بندوق اٹھانے والے واپس آجائیں۔ جہاں ظلم ہوگا میں وہاں کھڑا ہوں گا، شہداء کے ورثاء کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آزادی کی نام نہاد جنگ نے سب کچھ تباہ کیا۔
بگٹی قوم کی قیادت
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو بگٹی قوم کا 8واں چیف آف بگٹی منتخب کر لیا گیا ہے۔








