سردار سکندر حیات، بینظیر کے قریبی ساتھی، انتقال کر گئے
انتقال کا افسوسناک واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت تین رافیل سمیت 5 طیارے گرائے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور بینظیر بھٹو کے قابل اعتماد ساتھی سردار سکند حیات خان لاہور کے نواحی شہر رائیونڈ میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ 27 ویمن ہاؤسنگ سوسائٹی رائیونڈ روڈ پر ادا کی گئی۔ جبکہ تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہوئی۔
سکندر حیات خان کا پس منظر
سکندر حیات خان کا نام ان کے دادا سر سکندر حیات خان کے نام پر رکھا گیا تھا۔ جن کا شمار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے تھا۔








