کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور کمسن بچہ جاں بحق
واقعہ کی تفصیلات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ایک اور کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا
حادثے کی جگہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر 6 جی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک اور بچہ گٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ٹائٹل فائٹ: پاکستانی باکسر شعیب خان کا افغان باکسر سے مقابلہ 8 نومبر کو ہوگا
بچے کی شناخت
ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی شناخت دلبر علی کے نام سے ہوئی جو گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
یہ بھی پڑھیں: فراڈ کیس؛ فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی
ریسکیو کی کوششیں
حادثے کے وقت علاقہ مکینوں نے بروقت اقدامات کر کے بچے کو باہر نکالا تاہم وہ زندہ نہ بچ سکا۔
لاش کی منتقلی
جس کے بعد ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔








