اپوزیشن لیڈر کی تقرری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف وہپ عامر ڈوگر کو چوتھا خط ارسال کردیا
اسپیکر قومی اسمبلی کی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے میں متحرک ہو گئے۔ چیف وہپ عامر ڈوگر کو چوتھا خط ارسال کردیا۔ خط میں سابق قائدِ حزبِ اختلاف سے متعلق عدالتوں میں زیرِ التواء مقدمات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے 24نومبر کا احتجاج منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا، سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ
خطوط کی تفصیلات
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ اس نوعیت کا خط ارسال کیا گیا، اس سے قبل 19 نومبر، 5 دسمبر اور 19 دسمبر 2025 کو بھی خطوط بھجوائے جا چکے ہیں۔ زیرِ سماعت مقدمات کی موجودہ صورتحال سے آگاہی قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے آئینی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ناگزیر ہے، جبکہ بعض مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ خود بھی فریق ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا بیان
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق مطلوبہ معلومات موصول ہونے کے بعد ہی قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے عمل کو آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔








