بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات، وکلاء اور فیملی کی فہرست جاری
عمران خان سے ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وکلاء اور خاندان کے افراد کی ملاقات کل منگل کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹیکنالوجی کوئی عیاشی نہیں بلکہ بقا کی شرط ہے: بلال بن ثاقب
وکلاء کی فہرست
ملاقات کے لیے پارٹی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کردی ہے۔ فہرست میں وکلاء سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر خان اور طاہر سلطان کے علاوہ ملک شجاعت جندراں، محمد مدثر اور احمد ندیم گورائیہ کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کا معاملہ، حکمران اتحاد نے ارکان پارلیمنٹ کو اہم ہدایت کردی۔
خاندان کی شمولیت
کل ہونے والی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشری بی بی کے فیملی ممبران بھی شریک ہوں گے۔
سیاسی حکمت عملی پر بات چیت
اس ملاقات کو پارٹی کے اہم رہنماؤں اور بانی کے قریبی افراد کے درمیان رابطے اور مشاورت کا موقع قراردیا جا رہا ہے، جبکہ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئندہ سیاسی حکمت عملی اور پارٹی امور پر بھی بات ہوگی۔
عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست. pic.twitter.com/JDdQkhSWGB
— Sheikh saira sahiba (@ChotiSheikhni) December 29, 2025








