وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر ہنگامہ آرائی، پنجاب اسمبلی کی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی

پنجاب اسمبلی کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی انکوائری کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد پر ہونے والے ہنگامے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے مزدوری کیلئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغواء

ہنگامے کی تفصیلات

رپورٹ کے مطابق مطیع اللہ برکی نامی شخص رکن خیبرپختونخوا اسمبلی بن کر اسمبلی میں داخل ہوا، سیکیورٹی اسٹاف نے باہر نکالنے کی کوشش کی تو ہنگامہ کھڑا کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے سیکیورٹی اسسٹنٹ اعزاز رضا کی وردی پھاڑ دی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو پیشہ ورانہ طریقے سے سنبھالا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے موقع پر موجود اسمبلی سیکیورٹی کے بیانات بھی قلم بند کئے۔

قانونی کارروائی کی تجویز

رپورٹ میں ہلڑ بازی میں ملوث اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور معاملے کی تفتیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...