2025 میں 2196 بڑے سائبر کرائم کیسز کی تحقیقات مکمل، این سی سی آئی اے کی سالانہ رپورٹ جاری

سائبر کرائم کے خلاف بڑی کامیابیاں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے سائبر کرائم کے خلاف بڑی کامیابیوں کا اعلان کیا ہے۔ 2025ء میں 2196 بڑے سائبر کرائم کیسز کی تحقیقات مکمل کی گئیں، جن میں 2902 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ 774 کیسز میں سزائیں دلوائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دو دن اضافے کے بعد سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی

مالی جرائم کے متاثرین کی مدد

سالانہ رپورٹ کے مطابق رواں برس آن لائن فراڈ اور مالی جرائم کے متاثرین کے 461 ملین روپے برآمد کیے گئے۔ 46 ہزار سے زائد جعلی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس منجمد کیے گئے جب کہ 5 بڑے مقامی و بین الاقوامی سائبر کرائم نیٹ ورکس کو ناکارہ بنایا گیا۔ اسی طرح بچوں کے آن لائن استحصال کے خلاف آپریشن براؤن میں 35 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور ماتھیلو: مال بردار ٹرین کا انجن اور 4 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

جدید سافٹ ویئر اور تربیت

این سی سی آئی اے نے جدید AI اور مشین لرننگ پر مبنی سائبر انٹیلی جنس سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کے لیے 300 سے زائد افسران کو جدید سائبر تفتیشی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ سائبر کرائم آگاہی مہم کے ذریعے 20 لاکھ شہریوں تک رسائی حاصل کی گئی اور فشنگ، شناختی چوری اور کرپٹو فراڈ پر 30 سے زائد ایڈوائزریز جاری کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو گرانا ہے، آئی ایم ایف کا قرض کیسے اتارا جائے۔۔؟ محمود خان اچکزئی نے تجویز دیدی

عالمی تعاون اور مستقبل کی منصوبہ بندی

این سی سی آئی اے نے انٹرپول سمیت دیگر عالمی اداروں سے تعاون مزید مضبوط کیا ہے اور آئندہ سال نیشنل سائبر کرائمز رپورٹنگ پورٹل لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس سلسلے میں اہم معاشی شعبوں کے ساتھ مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی جی کا بیان

ڈی جی این سی سی آئی اے خرم علی نے کہا ہے کہ سائبر جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...