2025 میں حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 523 چھاپہ مار کارروائیوں میں 667 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائیاں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ سال 2025 کے دوران حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 523 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، 546 مقدمات درج کر کے 667 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 174 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لیے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔

برآمد شدہ کرنسی کی تفصیلات

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق رواں سال چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، برآمد کی گئی کرنسی میں 777868 امریکی ڈالر، 32 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل، برآمد کی گئی کرنسی میں 1 ارب 45 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالرزاق جامی کی بیٹوں کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری اور ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر ڈاکٹر سید توقیر شاہ سے ملاقات

زون کے اعتبار سے گرفتاریوں کی رپورٹ

رواں سال کے دوران کے پشاور زون نے 199, کوہاٹ زون نے 63, لاہور زون نے 58, فیصل آباد زون نے 15, ملتان زون نے 70 ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسلام آباد زون نے 22, کراچی زون نے 101, حیدرآباد زون نے 14 اور بلوچستان زون نے 120 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

چھاپوں اور کارروائیوں کا اثر

ملک گیر چھاپوں کے دوران متعدد پلازوں، مارکیٹوں اور دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...