یوٹیوبر رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وکلا کے لائسنس معطل کرنے کی درخواست جمع کروادی گئی
کراچی میں وکلا کے لائسنس معطل کرنے کی درخواست
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیوبر رجب بٹ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وکلا کے لائسنس معطل کرنے کی درخواست جمع کروادی گئی۔
تشدد کا معاملہ
وکیل میاں علی اشفاق نے رجب بٹ پر تشدد کرنے کے الزام میں مدعی مقدمہ ریاض سولنگی ایڈووکیٹ، فتح چانڈیو اور دیگر کے خلاف کارروائی اور لائسنس معطل کرنے کی درخواست جمع کروائی ہے۔
تشدد کی تفصیلات
درخواست میں وکیل میاں علی اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ کو پیشی کے دوران مارا پیٹا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں بار روم میں لے جا کر بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مار پیٹ کے دوران تین لاکھ روپے بھی غائب کردیے گئے۔
واقعے کی پس منظر
خیال رہے کہ کراچی کی سٹی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کے ایک گروہ نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔
یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے رجب بٹ پر تشدد کرنے کے الزام میں مدعی مقدمہ ریاض سولنگی ایڈووکیٹ،فتح چانڈیو اور دیگر کے خلاف کارروائی اور لائسنس معطل کرنے کی درخواست جمع کروادی
رجب بٹ کو مار پیٹ کے دوران تین لاکھ روپے بھی غائب کردیے گئے، میاں علی اشفاق کا دعویٰ… pic.twitter.com/YPWiB2SlcG— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) December 29, 2025








