بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں
خالدہ ضیا کا انتقال
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا انتقال کر گئیں، خالدہ ضیا کئی روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی سکواڈ سکولوں کی حالت زار کی درستگی کیلئے متحرک،غلط یا نامکمل معلومات پر سخت ایکشن ہوگا
بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم
بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں، پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر حصے سخت گرمی کی لپیٹ میں مگر کہاں پارا 51 ڈگری تک جا پہنچا؟ جانیے
طبی حالت اور علاج
بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیا جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور وہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور تیل کی قیمتوں میں 150 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان
میڈیکل بورڈ کا بیان
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ان کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے رکن ڈاکٹر ضیاء الحق کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کو لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا اور باقاعدگی سے ڈائیلاسس کیا جارہا تھا، جب بھی ڈائیلاسس روکا جاتا تو ان کی حالت میں نمایاں طور پر بگاڑ آجاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سپرہیرو فلم ’’سپرمین‘‘ کی دھوم، چند دنوں میں کروڑوں کا بزنس
عمر اور پیچیدہ بیماریاں
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ عمر اور متعدد پیچیدہ بیماریوں کے باعث ایک ساتھ ہر بیماری کا علاج ممکن نہیں رہا تھا۔
نئی سیاسی صورتحال
واضح رہے کہ خالدہ ضیا 1991ء سے 1996ء تک بنگلادیش کی وزیراعظم رہیں، خالدہ ضیا کے بیٹے چند روز قبل بنگلا دیش پہنچے تھے۔








