ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر پنجاب میں 2 شوگر ملز سیل
ایف بی آر کی کارروائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف بی آر نے ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز سیل کردیں۔ یہ کارروائی حکومت کی جانب سے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا بڑا فیصلہ ؛ اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے۔
شوگر ملز کی سیل
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وسطی پنجاب میں واقع دو شوگر ملز کو قانونی تقاضوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے جہاز کیسے مار گرائے؟ سیکیورٹی ذرائع نے بتا دیا
ایف بی آر کا عزم
یہ اقدام ایف بی آر کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ایف بی آر نے رضاکارانہ کمپلائنس کی حوصلہ افزائی کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے، جبکہ جان بوجھ کر عدم کمپلائنس اور ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت انفورسمنٹ کا عندیہ دیا گیا ہے۔
کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی
دوسری طرف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی کارروائی میں ب22 کروڑ 63 لاکھ روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان ضبط کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ایف سی نارتھ بلوچستان کے تعاون سے کیا گیا۔ ضبط کیے گئے سامان میں 53 ہزار کلوگرام سے زائد چھالیہ، چائنہ نمک کے 180 تھیلے اور دیگر سامان شامل ہے۔ دو مسافر بسیں بھی ضبط کی گئی اشیا میں شامل ہیں۔








