آر پی او فیصل آباد کے ڈر سے منشیات فروشوں نے قرآن پاک اٹھالیے
منشیات فروشوں کا قرآن پاک اٹھانا
فیصل آباد (ویب ڈیسک) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد کے ڈر سے منشیات فروشوں نے قرآن پاک اٹھالیے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے آر پی او نے کہا کہ "اگر ہمارے محکمے کا کوئی فرد منشیات فروشی میں ملوث ہوا تو اسے ختم کیسے کریں گے، ہمارے اپنے مفادات ہوں گے، یہ معاشرے کی تباہی ہے، کسی بھی شخص کا سب سے بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے اور میری کوشش ہوگی کہ اللہ تعالیٰ کسی کو یہ دکھ نہ دکھائے"۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا؛سینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب
منشیات کے عادی افراد کی مشکلات
سٹی 41 نے گفتگو کے دوران آرپی او سے سوال کیا کہ منشیات استعمال کرنے والے رو رہے ہیں کہ ریٹ ڈبل ٹرپل ہوگئی ہے، حصول مشکل ہوچکا ہے جبکہ آپ نے اس کام میں ملوث اپنے محکمے کے لوگوں کو بھی مثال بنانے کا اعلان کیا ہے، کہاں تک جانے کا ارادہ ہے؟
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 35ہزار 500روپے کمی
معاشرتی تباہی اور شعور کی ضرورت
آرپی او کا کہنا تھا کہ "اگر آپ خود اس کاروبار میں ملوث ہوں گے تو اسے کیسے ختم کریں گے؟ ہمارے اپنے مفادات ہوں گے، یہ معاشرتی تباہی ہے، جو بھی انوالو ہوتا ہے، چاہے وہ سٹوڈنٹ ہوں، تباہ ہوتا ہے۔ کسی بھی شخص کا سب سے بڑا اثاثہ اس کی اولاد ہوتی ہے، میری کوشش ہوگی کہ اللہ کسی کو یہ دکھ نہ دکھائے۔ میٹنگ ہوئی، کوشش کر رہے ہیں کہ ایک بڑا ری ہیبلیٹیشن سنٹر بنایا جائے جس کی کمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا مریم نواز کا عزم و مشن ہے: عظمیٰ بخاری
منشیات استعمال کرنے والوں کے لیے پیغام
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات استعمال کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ "آپ کی جانیں بہت قیمتی ہیں، آپ بھی قیمتی اور باعزت لوگ ہیں، آپ کی وجہ سے آپ کے والدین اور بہن بھائی تکلیف میں آتے ہیں۔ یہ منشیات فروش تو معاشرے کا ناسور ہیں، ان سے جان چھڑائیں، اور معاشرے کا ایک کارآمد فرد بن کر رہیں۔"
دھمکی اور ایمان کی تبدیلی
رپورٹ کے مطابق آرپی او کے سخت اقدامات اور زیرو ٹالرینس پالیسی کی وجہ سے ان کے ڈر سے منشیات فروشوں نے قرآن پاک اٹھالیے ہیں اور منشیات فروشی سے توبہ کر رہے ہیں۔








