بھارتی کرکٹر ویشنوی شرما نے میچ کے دوران بے ساختہ گالی دے دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوی شرما کا دلچسپ واقعہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوی شرما ایک غیر متوقع واقعے کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نیلامی کی تیاریاں مکمل، بولی آج ہوگی
رن آؤٹ کا موقع اور جذبات کی بھرپور عکاسی
فیلڈنگ کے دوران رن آؤٹ کا موقع ضائع ہونے پر ویشنوی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور کیمرے میں زیرِلب ایک گالی کہہ دی جو سکرین پر آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے بزدلانہ حملے مجھے خاموش کرنے کے بجائے مزید مضبوط کریں گے، حملے کے بعد شہزاد اکبر کا پہلا بیان سامنے آگیا
شرمندگی کا احساس اور شائقین کا ردعمل
واقعے کے فوراً بعد جب انہیں احساس ہوا کہ یہ لمحہ بڑی سکرین پر دکھایا جا رہا ہے تو انہوں نے منہ پر ہاتھ رکھ کر شرمندگی کا اظہار کیا جس پر شائقینِ کرکٹ نے ملا جلا ردعمل دیا۔
سوشل میڈیا پر تبصرے اور تاثرات
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس لمحے پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے گئے، تاہم کئی افراد نے اسے کھیل کے دباؤ میں ایک فطری ردعمل قرار دیا۔








