محترمہ بینظیر بھٹو کی اٹھارویں برسیِ دبئی میں منائی گئی
بینظیر بھٹو کی اٹھارویں برسی
دبئی (طاہر منیر طاہر) سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو کی اٹھارویں برسیِ دبئی میں منائی گئی جس کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی گلف/مڈل ایسٹ نے کیا۔ تقریب میں پی پی پی گلف/مڈل ایسٹ، متحدہ عرب امارات کے عہدیداران، کارکنان اور لاڑکانہ پاکستان سے آئے جیالوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت ؛الیکشن ٹریبونل نے جی بی 2گلگت کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
مخصوص مہمانوں کی شرکت
بینظیر بھٹو کی برسیِ میں پاکستان مسلم لیگ ن امارات کے سینئر لیڈرز غلام مصطفیٰ مغل اور عبدا لمجید مغل نے خصوصی شرکت کی۔ برسی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل نے حاصل کی جبکہ نظامت ڈپٹی سیکریٹری جنرل عرفان قمر گوندل نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی وہ سوسائٹی جس کے اندر سے رنگ روڈ گزرے گا، ویڈیو
پروگرام کی میزبانی اور صدرات
پروگرام کی میزبانی کریم امیر علی، ملک محمد اسحاق اور صدارت میاں منیر ہانس نے کی۔ برسی تقریب سے میاں منیر ہانس، ذوالفقارعلی مغل، شفیق الرحمان صدیقی، نثار خٹک، قیصر آفریدی، سردار شبیر، فراز چوہدری، کامران الہی، فاروق بانیاں، سمیع اخونخیل، احسان شفیق گوگا، سراج خان، ملک ثاقب درانپور، سردار قیصر حیات، زاہد حسین، ڈاکٹر شبنم ناصر، راجہ بلاول خان، عتیق گورسی، نوفل عالم، سید طاہر گردیزی، محمد جمن تنیو، آصف شیخ، ڈاکڑ یونس خان، ملک محمد اظہر، مُبشر احمد قریشی، پاکستان مسلم لیگ ن امارات کے سینئر لیڈرز غلام مصطفیٰ مغل اور عبدا لمجید مغل نے خطاب کیا اور محترمہ کی زندگی و سیاسی جدوجہد ملک و عوام کے لیے کی گئیں خدمات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن
مقررین نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق اور وفاقِ پاکستان کا استحکام آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا محور ہے۔ تقریب کے اختتام پر سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل نے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی جس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت تمام شہدائے جمہوریت کے درجات کی بلندی اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کی گئیں۔
شرکاء کا عزم
شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ شہید محترمہ کے نظریات اور وژن کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نہ صرف یادگار تقریب تھی بلکہ اس نے بیرونِ ملک رہتے ہوئے بھی پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت سے وابستگی کو ایک بار پھر مضبوط کیا۔








