آج کن علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے سمیت قیمتی دھاتوں کی درآمد و برآمد پر 60 دن کیلئے پابند
اسلام آباد اور قرب و جوار
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور شیخوپورہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنتہ الخوارج کے حملے کو دلیری سے ناکام بنانے والے جینٹل مین کیڈٹ عارف اللہ شہید مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردِ خاک
وسطی پنجاب میں بارش کا امکان
ساہیوال، فیصل آباد، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔ قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان، گارڈ آف آنر پیش، یادگار شہداءپر حاضری
بلوچستان میں موسم کی صورتحال
کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، قلات، بارکھان، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلاتاخیر پاکستان کا ساتھ دے: محسن نقوی
سندھ میں موسم کی پیشگوئی
دادو، بینظیرآباد، قمبر شہزاد کوٹ، نوشہرو فیروز اور جام شورو میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور اور موہنجوداڑو میں دھند کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، وزیرستان، بنوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔








