گوجرانوالہ: چلتی بس کے ڈرائیور کا ہارٹ اٹیک سے انتقال، بس گاڑی سے ٹکراگئی، 11 افراد زخمی
حادثہ کی تفصیلات
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجرانوالہ میں ساروکی کے قریب چلتی بس کا ڈرائیور ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
بس کا بے قابو ہونا
روزنامہ جنگ کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس بے قابو ہو کر دوسری بس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کی حالت
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں یونیورسٹی طالبات اور سٹاف کے لوگ شامل ہیں۔








