نئے سال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی متوقع
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی کی موجودہ قیادت اور وزارتِ اطلاعات
قیمتوں میں متوقع تبدیلیاں
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا میں امن، ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس
وزارت خزانہ کی رپورٹ
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق، پٹرول کی قیمت میں یکم جنوری سے 10 روپے 60 پیسے فی لیٹریکمی تجویز کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر کمی کی بھی تجویز کی گئی ہے۔
حکومتی فیصلہ
اوگرا کل ورکنگ پیپر حکومت کو بھیجا جائے گا۔ حکومت اپنی ریونیو ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد فیصلہ کرے گی، اور حتمی نوٹیفکیشن وزارت پٹرولیم سے جاری کیا جائے گا۔ اگر حکومت نے لیوی یا ٹیکسز عائد نہ کیے تو نئے سال پر عوام کو ریلیف ملے گا۔








