دبئی میں لگژری گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی مہنگی ترین نیلامی
مہنگی ترین نمبر پلیٹس کی نیلامی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دبئی میں لگژری گاڑیوں کی خصوصی نمبر پلیٹس کی مہینگی نیلامی منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اطلاعات ہیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے موجودہ عہدیداران کو پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں نامزد کیا جا رہا ہے، بیرسٹر علی ظفر
نیلامی کی تفصیلات
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ درہم (8 ارب 31 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) میں نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوئی۔
یہ دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی 120 ویں اوپن نمبر پلیٹ نیلامی تھی، جس میں سب سے مہنگی نمبر پلیٹ 96 لاکھ 60 ہزار درہم یعنی تقریباً 74 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 20 سے زیادہ فلسطینی شہید
دیگر نمبر پلیٹس کی قیمتیں
دوسری نمبر پلیٹ 80 لاکھ درہم سے زائد یعنی تقریباً 61 کروڑ پاکستانی روپوں میں بیچی گئی۔ ایک اور نمبر پلیٹ 67 لاکھ 40 ہزار درہم یعنی پاکستانی روپوں میں تقریبا 51 کروڑ میں فروخت ہوئی، جبکہ ایک دیگر نمبر پلیٹ تقریباً 33 کروڑ پاکستانی روپے میں نیلام کی گئی۔
نیلامی کی حیثیت
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلامی میں دو سے 5 ہندسوں پر مشتمل 90 خصوصی نمبر پلیٹس نیلامی کے لیے پیش کی گئیں، اور یہ اب تک کی سب سے بڑی نمبر پلیٹس کی نیلامی قرار دی جا رہی ہے۔








