چیئرمین ایف بی آر کا چھوٹے کاروبار کو پوائنٹ آف سیل کے نفاذ سے چھوٹ دینے کا اعلان
چئیرمین ایف بی آر کی تاجروں کو یقین دہانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چئیرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جو تاجر پوائنٹ آف سیل کا سسٹم لگانے کے متحمل نہیں ہوسکتے انہیں ریلیف دیا جائے گا اور کسی تاجر کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہندو برادری نے صدر کی اپیل کی حمایت کرکے وطن سے محبت کی نئی تاریخ رقم کردی: بلاول
تاجروں کی رہنمائی کے لئے وفد کی ملاقات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق، صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری کی قیادت میں وفد نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر آئی آر زبیر بلال اور دیگر بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے: پاکستان
تاجروں کے مسائل اور خدشات
کاشف چودھری نے چیئرمین ایف بی آر کو تاجروں کو درپیش مسائل، ایف بی آر کے حکام کی جانب سے تاجروں کو ہراساں کرنے اور پوائنٹ آف سیل پر چھوٹے تاجروں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹینس تباہی کی راہ پر گامزن، موجودہ قیادت ذمہ دار ہے: آصف ڈار
چھوٹے تاجروں کی مشکلات
کاشف چودھری نے کہا کہ ہمارے تحفظات کے باوجود ملکی و غیر ملکی برانڈز، چین سٹورز پر پوائنٹ آف سیل (POS) کے نفاذ کا عمل شروع کیا گیا۔ ان اداروں کے پاس کمپیوٹرائزڈ نظام، متبادل بجلی، تربیت یافتہ عملہ اور انتظامی ڈھانچہ موجود ہے، اس لیے ان کیلئے کسی حد تک اس نظام کو اپنانا ممکن ہے، تاہم ان میں شامل نسبتاً چھوٹے کاروبار آج بھی عملی مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس نظام کے نفاذ سے ان کاروباروں کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا، ڈاکومینٹیشن کے نام پر مداخلت، جرمانے اور دکانیں سیل کے اقدامات نے تاجروں میں خوف و بے یقینی کی فضا قائم کردی۔
یہ بھی پڑھیں: چلتی ہی جا رہی ہے عمر رواں کی ریل، ہم کو یہیں اترنا ہے زنجیر کھینچیے۔۔۔گاڑی کی زنجیر کو شاعروں ادیبوں نے بڑا رومانوی اور معنی خیز رنگ دیا ہے
مارکیٹوں میں ایف بی آر کی کارروائیاں
کاشف چودھری نے کہا کہ ایف بی آر نے اب برانڈز، چین سٹورز سے آگے بڑھتے ہوئے عام مارکیٹوں، دکانوں پر بھی یلغار کا انداز اختیار کرلیا۔ بڑی گاڑیوں کے قافلے، مارکیٹوں پر چھاپے ایک ایسے منظر کا تاثر ہیں جیسے کسی دشمن قوت کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہو۔ یہ طرزِ عمل تذلیل اور ذہنی اذیت کا ایک نیا سلسلہ ہے۔ پسند و ناپسند پر نوٹسز جاری ہورہے ہیں، بعض تاجروں سے معاملات طے کرکے چھوڑ دیا جاتا ہے اور طے نہ کرنے پر ہراساں، دکانیں سیل اور جرمانے کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ
بلیک میلنگ کے خلاف سخت کارروائی
تاجروں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، راشد لنگڑیال نے اس بات کا اعادہ کیا۔
ایف بی آر کی جانب سے یقین دہانی
چئیرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کسی تاجر کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، تاجروں کو بلیک میل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ رشوت اور کرپشن کی شکایات پر ایف بی آر عملے کو معطل کیا جائے گا۔ جو دکاندار پوائنٹ آف سیل کے متحمل نہیں ہو سکتے، ان پر نہیں لگایا جائے گا۔ تاجروں کی تنظیموں کی مشاورت اور اعتماد سے آگے بڑھیں گے۔








