وزیراعظم کا بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لئے
بیگم خالدہ ضیاء کی خدمات
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی خدمت اور ترقی کی علامت تھیں، اور پاکستان کی مخلص دوست تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی
ہمدردیاں اور دعائیں
انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت اور پاکستان کے عوام بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہلِ خانہ، دوستوں کے ساتھ ہیں۔
Deeply saddened by the passing of Begum Khaleda Zia, Chairperson of the BNP and former Prime Minister of Bangladesh. Her lifelong service to Bangladesh and its growth and development leaves a lasting legacy.
Begum Zia was a committed friend of Pakistan. My Government and the…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 30, 2025
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے
تعزیت کا پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے اہلِ خانہ اور بنگلہ دیشی عوام سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض، امریکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں سٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے: فنانشل ٹائمز
خالدہ ضیاء کی وفات
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیاء طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملی ہیں، پارٹی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
علاج اور صحت کی صورتحال
بنگلا دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خالدہ ضیاء جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور وہ کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں، گزشتہ روز ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔








