خالدہ ضیاء کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی
خالدہ ضیاء کا انتقال
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے انتقال کے سوگ میں بی پی ایل کے میچز ملتوی کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کے اداروں کی رائٹ سائزنگ، فیصلوں پر عملدرآمدشروع
میچز کی ملتوی کرنے کا اعلان
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے مطابق بی پی ایل میں آج کھیلے جانے والے میچز ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
بی سی بی نے کہا کہ میچز کے از سر نو شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ترجمان کا ٹرمپ کے اتحادی ممالک کو دھمکیوں سے متعلق مؤقف سے گریز
خالدہ ضیاء کی شخصیت
واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں۔ وہ بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔
بنگلادیش نیشنل پارٹی کے مطابق خالدہ ضیاء کا انتقال دارالحکومت ڈھاکا کے ہسپتال میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہوا۔
خاندان اور زندگی
خالدہ بنگلادیش کے سابق صدر ضیاء الرحمان کی اہلیہ تھیں۔ وہ طویل عرصے سے کئی بیماریوں کا شکار تھیں، ان کی عمر 80 برس تھی۔








