اسحاق ڈار سے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی ملاقات
نائب وزیراعظم کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جولائی 2025 : ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کرے گا
مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عاصم افتخار نے وزیر خارجہ کو پاکستان مشن کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
اقوام متحدہ میں موجودہ صورتحال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت اقوامِ متحدہ کے دیگر اداروں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کثیر الجہتی فورمز پر پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے پر بھی روشنی ڈالی۔
اقوامِ متحدہ کی اہمیت
ترجمان کے مطابق وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی امن، سلامتی اور معاشی ترقی کے حصول کے لیے اقوامِ متحدہ اور کثیرالجہتی اداروں کی اہمیت پر زور دیا۔








