این اے 130، یاسمین راشد کی درخواست مسترد، نوازشریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار
لاہور الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 لاہور سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے تمام موبائل صارفین کو 2 جی بی ڈیٹا اور 200 منٹ فری دینے کا اعلان کر دیا
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج
الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے صدر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
نواز شریف کی نمائندگی
نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر اسد اللہ چٹھہ نے دلائل دیے جبکہ الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے فیصلہ سنایا اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کردی۔
ماضی کے نتائج
یاد رہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات میں لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 130 پر نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد نے 115043 ووٹ حاصل کیے تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا。








