پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک، نوجوان بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں: وزیر خزانہ
پاکستان کی فری لانسنگ میں ترقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، نوجوان ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قوم 14 اگست کو آزادی کا جشن منائے گی، فتنے گروہ شرانگیزی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
نوجوانوں کی قوت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ حکومت کی توجہ نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت دینے پر مرکوز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی نوجوان نے امریکہ میں پی ایچ ڈی چھوڑ کر فوڈ سٹال لگا لیا، روزانہ کتنا کمانے لگا؟
معاشی چیلنجز اور مواقع
انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مسئلہ نتائج کے حوالے سے نظم و ضبط کی کمی ہے، ہم 24 کروڑ آبادی پر مشتمل ایک قوم ہیں، سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد ہے، غربت کے خاتمے کیلئے پائیدار معاشی بہتری کی طرف بڑھنا بہت ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک
ان کا کہنا تھا کہ مقصد یہ تھا کہ پاکستان کا سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک مشترکہ طور پر تشکیل دیا جاسکے، یہ فریم ورک محض ایک پالیسی بیان نہیں بلکہ ایک مالیاتی ڈھانچہ ہے۔
نوجوان خواتین پر توجہ
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ایس آئی بی میں خاص طور پر نوجوان خواتین پر توجہ دی جا رہی ہے۔ نیوٹیک اور ابتدائی اسٹیئر کوڈیل ٹیم کو اس تاریخی اجراء پر مبارکباد دیتا ہوں، آئندہ مراحل میں مزید نتائج پر مبنی فنڈنگ کریں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کی جانب بڑھیں۔








