دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے شہید میجر عدیل ملک و قوم کا فخر ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
شہید میجر عدیل زمان کی بہادری
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عدیل زمان کے لیے حروفِ تحسین پیش کیے اور شہید میجر عدیل زمان کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔
قوم کا فخر
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے والے شہید میجر عدیل ملک و قوم کا فخر ہیں۔








